PSL8:پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو 24رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 17 ویں کے میچ میںپشاور زلمی نےکراچی کنگز کو 24رنز سے شکست دیدی۔جس کے بعد پشاور زلمی نےپوائٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچ میں کراچی زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ وکٹ کیپر بیٹر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے 3،3 جبکہ مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کی جانب سے روومن پاول 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر-کیڈمور 56 جبکہ عامر جمال 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صائم ایوب 1 جبکہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمٰن جبکہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں عماد وسیم (کپتان)، ایڈم روسنگٹن، میتھیوویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، عاکف جاوید شامل ہیں۔

عمران کا جیل بھرو تحریک کی ناکامی کے بعد انتخابی مہم کا اعلان

Back to top button