زردار ی کی ن لیگ کو حکومت سازی میں تعاون کی یقین دہانی
سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔
پی پی قیادت نے لیگی قائدین کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔
قائدین کا کہناتھاکہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا،ہم عوام کو
مایوس نہیں کریں گے۔