وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ انڈسٹری ایریا گجرات کے مقدمے کی سماعت کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ان کے وکلا نے حاضری کی معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور کی وجہ سے رانا ثنا اللہ آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے، آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں گے، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی میں پیش ہوئے اور فاضل عدالت کو وارنٹ کی عدم تعمیل سے آگاہ کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ڈی پی او گجرات کو رانا ثناءاللہ کو 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکلاء کا پیش ہونا بتاتا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو آج کے کیس کا علم تھا، پولیس نے عدالت کو بتایا انہوں نے رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد، اسلام آباد تلاش کیا مگر وہ نہ ملے۔

گزشتہ سال اگست میں رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں عدلیہ کو دھمکانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بتایا تھا گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف معزز عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف پولیس نے دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیئے گئے

Back to top button