توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق ضابطہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے سماعت پانچ دن کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسہ طریقہ ہے عمران خان جی 11کورٹ میں پیش ہو سکتے ہیں کچہری میں نہیں۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ یہاں فرد جرم عائد ہونا ہے لہٰذا عمران خان یہاں پیش ہوں اور فرد جرم عائد ہوجائے پھر چلے جائیں، عدالت نے رہمارکس دیے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے یہاں کے لیے وقت نہیں بچے گا، یہ کونسا طریقہ ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں عدالت نے عمران خان کے پیش نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین بجے تک عمران خان کا انتظار کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 7 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکن پنجاب بابر حسن بھراونہ طبعیت خرابی کے باعث آج کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔

کیا جنرل امجد کی گرفتاری یوتھیوں کے لئے پیغام ہے؟

Back to top button