عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں کل نیب طلبی

مسلسل عدالت عدم حاضری کے بعد نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا، نوٹس میں عمران خان کو نیب راولپنڈی میں کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔
