انتظامی کنٹرول کی مضبوطی کےلیے چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے : عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی کنٹرول کی مضبوطی کےلیے چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں تین، تین صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی تین، تین صوبے بنائے جاسکتے ہیں،سندھ کے صوبوں کے نام بھی وسطی سندھ، جنوبی سندھ اور شمالی سندھ ہوں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے کیوں کہ صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں۔صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کریں گےصوبوں کی تقسیم کےلیے ساتھ دیں۔
عمران خان کے رویے پر پوری قوم کو جواب دینا چاہیے،وزیردفاع
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔استحکام پاکستان پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی،جو فوج کا ساتھ دےگا اس کا ساتھ دیں گے۔
