سگریٹ نوشی سےفالج کا خطرہ،ماہرین نےخبردارکردیا

ماہرین صحت نے خبردار کیاہے کہ سگریٹ نوشی سے فالج کا خطرہ 100فیصدبڑھ جاتاہے۔
تحقیق کے مطابق خاص طور پر 45 سے 49 سال کی عمر کے سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں میں فالج کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔جو شخص جتنی زیادہ تمباکو نوشی کرتا ہے، اس میں فالج کا خطرہ اتنا ہی زیادہ پایا جاتا ہے۔
امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے رکن فلپ فرڈینینڈ کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے نتائج بالخصوص نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔محققین نے 18 سے 49 سال کی عمر کے 546 افراد کا مطالعہ کیا جن کو کرپٹو جینک فالج ہوا تھا، پھر ان کا اسی عمر اور جنس کے ایسے لوگوں سے تقابلی جائزہ کیا گیا جن کو فالج نہیں ہوا تھا۔
کرپٹوجینک اسٹروک، اسکیمک اسٹروک کی ایک قسم ہے، جو خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے شروع ہوتی ہے لیکن رکاوٹ کی اصل وجہ واضح نہیں ہوپاتی۔
