سوشل میڈیا مہم : عمر ایوب JIT کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا سے متعلق تحقیقات کےلیے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش ہوگئے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہاکہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے،آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتےہیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ عمر ایوب نے کہاکہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیاجائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیاگیا ہے،ہمیں یہ سوال اور ثبوت فراہم کریں،میرا کام ہی اپوزیشن کرنا ہے اگر اختلاف نہ کروں تو کیاکروں؟
ذرائع کےمطابق جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی بھی سوال نامہ دینے سے انکار کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق عمر ایوب نے کہاکہ یہ سوال نامے محض ہوائی فائرنگ ہی ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس : جعفر ایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
واضح رہےکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو آج جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیاگیا تھا۔