سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ زیادتی کے الزام پر گرفتار

سوشل میڈیا کی مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور لڑکیوں کے ساتھ سکینڈلز سے شہرت حاصل کرنے والے نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کو پولیس نے ایک خاتون سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ تھانے نے شائستہ طالب نامی خاتون کی درخواست پر بھولے ریکارڈ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، شکایت کنندہ لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں لاہور کی رہائشی ہوں، میرا ٹیلی فون کے ذریعے بھولا ریکارڈ سے رابطہ ہوا تھا۔
اسکا کہنا یے کہ بھولا ریکارڈ نے مجھے لاہور کے ایک نجی ہوٹل بلایا اور ہھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم بھولا ریکارڈ نے مجھے زبان بند رکھنے کے لئے دھمکیاں بھی دیں، پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بھولا ریکارڈ نے اپنے ویڈٰیو پیغام میں بتایا کہ اس خاتون نے مجھ سے ہوٹل میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب رابطہ کیا تھا، اور کہا کہ میں آپ سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے اسے اپنے کمرے میں آنے کی اجازت دی تو اس نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
فرحان اختر اور شبانی کی شادی کے بعد کورٹ میرج
اس نے میرے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور ساڑھے 9 بجے کے قریب ہوٹل سے چلی گئی۔ بھولے نے بتایا کہ یہ خاتون عادی مجرم ہے اور اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، مفتی قوی و دیگر نامور شخصیات کیخلاف بھی بھونڈے الزامات لگا کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر چکی ہے۔
بھولے ریکارڈ کے مطابق اگر اس پر زیادتی کا الزام سچ ہے تو خاتون نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ یا پولیس کو کیوں آگاہ نہیں کیا، چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے بعد اسے کیسے خیال آ گیا کہ میں نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، بھولا کا کہنا تھا کہ یہ خاتون سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور ابھی تک الزامات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
یاد رہے بھولا ریکارڈ اس سے پہلے مارچ 2018 میں بھی ایک۔لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا، تب وزیر آباد کی رہائشی عظمیٰ اختر نے الزام عائد کیا تھا کہ بھولا ریکارڈ نے اسے ملازمت کا جھانسہ دیکر گجرات میں اپنے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نبیل اکرم عرف بھولا کی گرفتاری پر اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، دوسروں پر بھونکنے والا آج ایک مرتبہ پھر ذلیل ہوا، الحمدللہ۔ واضح رہے کہ ملزم نے 2019 میں حریم شاہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی متنازع ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر حریم شاہ نے اسے متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو وہ اسے جیل بھجوا دیں گی۔
