سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے "بانی رہائی فورس” بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے خصوصی فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں عمران خان کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عدالتی احکامات اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں اور رہائی کے دوران ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جاتی۔
سپریم کورٹ: پنجاب حکومت نے عمران خان ، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ یہ فورس "بانی رہائی فورس” کہلائے گی اور اس کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس پرامن جدوجہد کرے گی اور عید کے فوراً بعد یعنی 22 فروری کو پشاور میں فورس کے اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ فورس کا چین آف کمانڈ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پہلے تیاری کریں گے، پھر جدوجہد کریں گے۔ یہ لڑائی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہوگی۔”
عمران خان کی آنکھ میں خرابی پرجارحانہ موقف،پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی
ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ انہیں پی ٹی آئی سے ہٹانے کے خواہشمند ہیں، وہ جان لیں کہ عزت و ذلت اللہ دیتا ہے، اور ہٹانے کے پیغام کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے پوچھا جا سکتا ہے۔
