سہیل آفریدی کو اشتعال انگیز بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، انہیں اشتعال انگیز بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے،وطن کےلیے جان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔
محسن نقوی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ہرزہ سرائی کر کے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےجوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں،سہیل آفریدی کو اشتعال انگیز بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
