سہیل آفریدی افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی سے سوال کیا کہ سہیل آفریدی بتائیں دہشت گردی میں افغانستان ملوث نہیں تو کون ملوث ہے؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں فوج نکل جائے، آپریشن نہ کرے،کیا پولیس خالی ہاتھ سے لڑے گی؟۔ صوبائی حکومت بتائے پولیس، ایف سی، فوجی جوانوں اور عوام کو کون شہید کر رہا ہے؟
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ وفاق نے 100 فیصد حصہ نہیں دیا لیکن جو دیا ہےوہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا؟
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 13 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔
کے پی اسمبلی کے کور کمانڈر کو خط پر تنازع ، سکیورٹی ذرائع نے خط غیر آئینی قرار دیدیا
گورنر نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کےبعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کر رہی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ کاروبار میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، جب کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال ہورہی ہے۔
