سہیل آفریدی جلسوں اور دھرنوں کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں : بیرسٹر عقیل

 

 

 

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ سہیل آفریدی عوام کے مسائل حل کرنے کےلیے اقدامات کریں۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے،یہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے جلسے کررہے ہیں، عوام نے آپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ،دھرنوں کےلیے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کےلیے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے میں دن رات محنت کر رہی ہیں۔

وزیر مملکت عقیل ملک نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا ہوتا ہے،سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔

عمران خان کا پیغام آچکا، اب آزادی یا موت : سہیل آفریدی

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کے مسائل حل کرنے کےلیے اقدامات کریں۔

 

 

 

Back to top button