سہیل آفریدی کی ایرانی قونصل خانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے، پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کی نمائندگی کرنے والے 2 بڑے رہنما تھے، جن میں سے ایک شہید ہو چکا ہے جبکہ دوسرا قید میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ یہود و نصاریٰ نے ہمیشہ مسلمانوں کو تقسیم کیا یا ان پر حملے کیے، جبکہ قرآن میں بھی واضح طور پر اس حقیقت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو ڈاکٹرز، ادویات، اسپیس نرسنگ یا کسی بھی قسم کی طبی اور انسانی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی شہادت کا درجہ عطا کرے۔

 

Back to top button