سہیل آفریدی کااسلام آباد نہ آناپی ٹی آئی کو فائدہ پہنچاگیا،فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کااسلام آباد نہ آنا تحریک انصاف کو فائدہ پہنچادیاگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے ہونے سے ہی سیاسی راستہ نکلتا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات اُن کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کر کے مثبت قدم اُٹھایا، بہنیں غیر سیاسی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حق مل گیا مگر جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا جس کی ذمہ داری زیراعلی کے پی پر عائد ہوتی ہے، وہ میران شاہ میں اپنے شہید افسر کے اہل خانہ داد رسی کریں ان میں موجود رہیں۔

سینیٹر نے کہا کہ یہی میری گزارش گورنر کے پی سے بھی ہے کہ دونوں شخصیات جائیں اور شہداء کو عزت و تکریم بخشیں، ہم اپنوں کیلئے نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟۔

 

Back to top button