سہیل تنویر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
سہیل تنویر نے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں، ساتھ میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
سہیل تنویر نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ بھی ادا کیا۔
