صومالی لینڈ کا معاملہ: صومالیہ کی پاکستان سے تعاون کی درخواست

 

 

 

صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے صومالی لینڈ کے معاملے پر پاکستان سے تعاون کی درخواست کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، صومالی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات کےلیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کےلیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایاگیا ہے۔

صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے : اسلامی ممالک

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کی ریاست صومالی لینڈ کو خود مختار ریاست  تسلیم کرنے کے اقدام پر صومالیہ کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔

 

 

Back to top button