کراچی اور لاہور کے بعض فضائی روٹس آج اور کل بند رکھنے کا حکم

آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان چند مخصوص فضائی راستے پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند رہیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی بندش آپریشنل وجوہات کے باعث کی جا رہی ہے۔ نوٹم کے مطابق یہ عارضی بندش 14 اور 15 جنوری، بدھ اور جمعرات کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک نافذ رہے گی۔
پی اے اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول سے متعلق بروقت معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے تصدیق ضرور کریں۔
