کبھی عرش پرکبھی فرش پرکبھی ان کے درکبھی دربدر، طنزیہ ٹویٹ

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے وزیر اعظم عمران کے موجودہ سیاسی صورتحال میں دورہ کراچی اور ایم کیو ایم کی قیادت ملاقات پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ

"کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر، غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے ”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نوازنے وزیر اعظم عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کو ہے۔ سندھ کے لوگ زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، ان کی آزادی کا وقت آگیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ چوروں کے ٹولے کی سیاسی موت آئی ہے کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں 25 سال سے چوروں کے ٹولے کے خلاف جہاد کررہا ہوں، میں انتظار کررہا تھا کہ کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ میں آجائے، اللہ بڑا مہربان ہے، اس نے میری دعا سن لی۔

وزیراعظم کو یورپی یونین کیخلاف ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں نے آگے کی تیاری بھی کی ہے،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کے بعد ان کو نہیں چھوڑوں گا، میرے ہاتھ کھل جائیں گے۔ میرا پہلا ہدف آصف علی زرداری ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری پولیس کو استعمال کرتے ہیں، لوگوں کو مرواتے ہیں، ہر چیز پر کمیشن کھاتے ہیں، آصف زرداری کا وقت آگیا ہے۔وزیر اعظم نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کے واسطے بلاول کو اردو تو سکھادیں، بلاول کو یہ بھی پتہ نہیں لڑکی آتی ہے یا آتاہے ؟

Back to top button