سونافی تولہ 1800روپے سستاہوگیا

کچھ روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔سونا فی تولہ 1800روپے سستاہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 3218 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پرتیزی رہی۔مندی کے باعث ۔ہنڈرڈ انڈیکس 2حدیں عبور کرگیا۔مارکیٹ1536پوائنٹس کے اضافے سے1لاکھ16ہزار390 پر بند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔247کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 145کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116,494جبکہ کم ترین سطح 115,246 رہی۔تیزی کےباعث آج مارکیٹ میں 1اعشاریہ34فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

Back to top button