جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی کاپی ایس ایل کھیلنےکا فیصلہ

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے بھارتی لیگ آئی پی ایل کے بجائے پاکستان سپر لیگ کھیلنےکا فیصلہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کیا۔
فاف ڈو پلیسی نے نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔
سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 14 سیزن کے بعد آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت یادیں، تجربات اور عزت دی، یہ الوداع نہیں ہے میں پھر آؤں گا۔
پی ایس ایل سے متعلق فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ اس سال میں نے ایک نیا چیلنج لینےکا فیصلہ کیا ہے، میں آنے والے پی ایس ایل سیزن میں کھیلوں گا۔
