جنوبی کوریا میں 6ہزار ڈاکٹرز مستعفی

جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹرز نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ہزاروں ڈاکٹرز سسٹم میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔ حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت
کارروائی کی جائے گی۔
