جنوبی کوریا کے معروف اداکار کا 39 سال کی عمر میں انتقال، آخری پوسٹ وائرل

جنوبی کوریا کے مشہور اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ تاہم ان کی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ یون وو نے کوریا کے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں "Welcome To Waikiki 2” اور "Bride Of The Sun” شامل ہیں۔

اداکار کی اچانک موت نے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، تاہم ان کے اہل خانہ نے موت کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

اداکار کی وفات سے قبل انسٹاگرام پر کی گئی آخری پوسٹ بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے 2003 میں انتقال کرنے والے ہانگ کانگ کے اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور 2011 میں وفات پانے والی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ جنگ یون وو نے اپنی پوسٹ میں کیپشن لکھا:

"Missed, envied, regretted’ PIR.BG”

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پوسٹ اور الفاظ کے معنی پر تبصرے کیے۔ کچھ نے قیاس کیا کہ جنگ یون وو عالمی آئیکنز کی موت کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔ کچھ صارفین نے "PIR.BG” کو "Rest In Peace, Goodbye” کی الٹی شکل کے طور پر سمجھا، جبکہ دیگر نے کہا کہ اداکار اپنی پوسٹ میں خداحافظ کہہ رہے تھے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار کے لیے افسوس اور خراجِ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اور ان کی یادگار ڈرامائی کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

Back to top button