جنوبی سوڈان،مسافر طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں طیارہ گر کر تباہ،20 افراد ہلاک ہو گئے۔

اسٹیٹ یونیٹی کے وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے شمال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

گیٹ ویچ بپل بوتھ نےبتایا کہ جہاز میں 21 افراد سوار تھے، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا ہے، مزید بتایا کہ طیارہ رن وے سے محض 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیارہ گریٹر پاینیر آپریٹنگ کمپنی کی طرف سے چارٹر جبکہ لائٹ ایئر سروسز ایوی ایشن کمپنی کے ذریعے چلایا گیا، اور یہ علاقے میں معمول کے مشن پر تھا۔

اقوام متحدہ کے ریڈیومیرایا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں بدھ کےروز ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کےزیرانتظام ریڈیو میرایا کے مطابق طیارہ شمالی ریاست میں ایک آئل فیلڈ سے روانہ ہونےکےبعد گر کر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں کئی فضائی حادثے ہو چکے ہیں، ستمبر2018 میں دارالحکومت جوبا سے یرول شہر جانے والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں کم از کم19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Back to top button