جنوبی وزیرستان: موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملہ ، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے علاقے تانگہ میں مسلح افراد نے پولیس کی موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرکے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ حملہ آوروں نے اہلکاروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ادھر ضلع لکی مروت کے علاقے خان خیل، تھانہ شادی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا۔ دھماکے کے بعد گیس کے شدید اخراج سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری : کورم پورا نا ہونےپر اجلاس 24 جولائی تک ملتوی

حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی ادارے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Back to top button