جنوبی وزیرستان : سکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج  کا حملہ، 16 جوان شہید

گزشتہ رات جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین لیٹا سار کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد خوارج  کا ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ، حملے میں سکیورٹی فورسز کے 16 جوان شہید جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار ایوب،حوالدار طاہر،حوالدار حیات، لائس نائیک مصور،نائیک لیاقت، سپاہی احسان، سپاہی فراز،سپاہی اسحاق،سپاہی حمید، سپاہی جنید،سپاہی محمود، سپاہی کوک کلیم شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں نائب صوبدار یاسر شاہ،حوالدار قاسم خان،لائس نائیک ولی،سپاہی عدنان خان،سپاہی عارف،سپاہی ان شاءاللہ، سپاہی شہزاد خان جب کہ ایک سیولین شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتےہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جب کہ شہید و زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Back to top button