جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف 134 رنز سے فتح

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دیدی، پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو فتح کے لیے 312 رنز کا ہدف دیا ، ڈی کوک نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔
ٹیمبا نے 2 چوکوں کی مدد سے 35 ، وین ڈر نے 30 گیندوں پر 26 ، مارکرم نے 44 گیندوں پر 56 سکور کیے، مارکو جانسن نے 26 سکور کیے، پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے مچل سٹارک نے 2 ، گلین میکسویل نے 2 جبکہ ہیزل ووڈ نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، ایڈاور پیٹ کمنز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں کینگروز صرف 177 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، آسٹریلیا کی جانب سے مارنوس نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، مچل سٹارک نے 27 اور کمنز نے 22 رنز بنائے، سٹیو سمتھ نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
