سپین نے امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی

سپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق سپین کی وزیرِ دفاع مارگریٹا روبلس نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے فضائی حدود کی بندش کی تصدیق کی۔
اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلس نے کہا کہ یہ بات شروع ہی سے امریکی فوج اور افواج پر بالکل واضح کر دی گئی تھی اس لیے امریکی طیاروں کو نہ تو یہاں اڈوں کے استعمال کی اجازت ہے اور نہ ہی ایران میں جنگ سے متعلق کسی بھی کارروائی کے لیے ہماری فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی۔
وزیر دفاع نے ایران کے خلاف جنگ کو انتہائی غیر قانونی اور انتہائی ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ میرا خیال ہے کہ سپین کے مؤقف سے سب واقف ہیں۔
خیال رہے کہ سپین اس ماہ کے آغاز میں پہلے ہی یہ کہہ چکا تھا کہ امریکا اس جنگ میں مشترکہ طور پر چلائے جانے والے فوجی اڈوں کو استعمال نہیں کرسکتا، جسے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ’’ناقابلِ جواز‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ قرار دیا تھا۔
