اسپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیاہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیاکہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے : بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ عمران خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنائےجانے پر حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات بحالی کا مشروط عندیہ دیا ہےجس میں انہوں نے پہلے کمیشن بنانے کی شرط رکھی ہے۔

Back to top button