اسپیکر ایاز صادق کی مذاکراتی کمیٹی کی صدارت چھوڑنے کی پیشکش

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کچھ بیانات ایسے آئے جس سے یہ تاثر دیاگیا کہ میں اپنا کردار صحیح ادا نہیں کر رہا، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ مذاکراتی کمیٹی کی صدارت چھوڑنے کےلیے تیار ہیں
پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ مذاکرات کے حوالے سے کمیونیکیشن گیپ رہا،تاہم اب فریقین مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہاکہ کچھ بیانات ایسے آئے جس سے یہ تاثر دیا گیاکہ میں اپنا کردار صحیح ادا نہیں کر رہا،مجھ سے رابطہ کیاگیا،یہ بات سراسر غلط ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے جیسے ہی مجھ سے رابطہ کیا،میں نے چند گھنٹے میں انہیں جواب دیا اور حکومت کے سامنےان کا مؤقف پیش کر دیا۔
ایاز صادق نےکہا کہ اگر کسی کو اعتراض ہےتو وہ مذاکرات کےلیے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت چھوڑنے کےلیے تیار ہیں،کمیٹی ارکان کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کا اجلاس مذاکرات میں پیشرفت کا باعث بنےگا،پورے پاکستان کی اس پر نظر ہے،دونوں جانب سے مذاکرات کےلیے خوش اسلوبی سے کوششیں جاری ہیں،آج بھی میٹنگ کےبعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے متعلق میڈیا نمائندوں کے بہت سےسوال ہیں،انہوں نے تجویز دی کہ کمیٹی میں شامل حکومت اور پی ٹی آئی کےترجمان مل کر صحافیوں کے سوالوں کےجواب دیں۔
مذاکرات : پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات حکومت کو پیش کردیے
میڈیا رپورٹس کےمطابق،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کمیٹی چیئرمین شپ پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔
