اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دےدیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز کو سب جیل قراردینے کی فائل پر دستخط بھی کردیے، جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےاس حوالےسے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ججز تقرری کا معاملہ: جسٹس منیب اختر جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 10 اراکین اسمبلی کو 9 ستمبر کی شب پارلیمنٹ ہاؤس کےاندر سے گرفتار کیاگیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمعاملے کا نوٹس لیتےہوئے سارجنٹ قومی اسمبلی اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

Back to top button