سپیکر کا مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم،کمیٹیوں کا پہلا اجلاس طلب
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاپوزیشن سے مذاکرات کیلئےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کمیٹی بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسپیکرسردار ایاز صادق نےحکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کو ملاقات کی دعوت بھی دیدی ہے، دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل اسیپکر چیمبرمیں دن 11 بجے ہو گا۔
سردار ایازصادق کا کہنا ہےکہ مسائل مذاکرات سے حل کرنےکیلئےوزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل، شیر افضل کی پارٹی کو سول نافرمانی تحریک مؤخر کرنیکی تجویز
انہوں نےکہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سےمذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ،راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سےبھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا گیا ہےجبکہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخرکرنے کی تجویز دیدی ہے۔