معاون خصوصی اختیارولی نےشاہ محمودقریشی سےمذاکرات کی حمایت کردی

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مذاکرات کیے تو تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی و دیگر کے ساتھ ہوں گے۔

کوارڈینیٹر وزیر اعظم  اختیار ولی خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہناتھا کہ پی  ٹی آئی  کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سمیت  دوسرے لوگوں کی  پارٹی میں بات سنی جائے گی تو  ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے، مذاکرات  اگر ہوئے تو  پی ٹی آئی سافٹ اور سینئر  رہنماوں کے ساتھ ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات  کے مخالف گروپ نے مزاحمت اور اسٹریٹ  موومنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے  صرف برائے نام ہی چیئرمین ہیں۔

اختیار ولی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے،مذاکرات کے معاملے پر  پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ  موومنٹ  دراصل  اسٹریٹ فوڈ مووومنٹ  ہے، پی ٹی آئی  والے مزاحمت کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مزاحمت سے بانی کی رہائی تو  نا ممکن باتوں میں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کسی بھی وقت محمود اچکزئی کو فارغ کر دیں گے۔

Back to top button