کیموتھراپی کے دوران بالوں کے جھڑنے سے بچاؤ: امریکی ماہرین کا نیا شیمپو نما جیل تیار

 

 

امریکہ کی مِشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے شیمپو جیسا ایک نیا جیل تیار کیا ہے جو کیموتھراپی کے ایک عام اور تکلیف دہ ضمنی اثر، یعنی بالوں کے جھڑنے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ جیل فی الحال جانوروں پر آزمائشی مراحل سے گزرا ہے اور اسے اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ علاج شروع ہونے سے قبل سر کی جلد پر لگایا جائے اور کچھ دیر تک چھوڑ دیا جائے، تاکہ دوا کے جسم میں شامل ہونے کے دوران بالوں کی جڑوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر برائن اسمتھ، جو انسٹیٹیوٹ فار کوانٹیٹیو ہیلتھ سائنس اینڈ انجینئرنگ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، کا کہنا ہے کہ کیموتھراپی کے باعث بالوں کے جھڑنے کا مسئلہ ان کے لیے اس لیے اہم ہے کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق کینسر کے مریضوں کے معیارِ زندگی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تشخیص اور مؤثر علاج کے ساتھ ساتھ مریضوں کو درپیش اس تکلیف کا حل تلاش کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔

 

Back to top button