کاشغر کیلئے پی آئی اے کی خصوصی کارگو پروازیں

قومی ایئر لائن نے کاشغر کے لیے خصوصی کارگو پروازوں کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن پی آئی اے نے کاشغر کے لیے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا ہے. پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر لائن ملک کی پہلی ائیر لائن ہے جو کاشغر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

غیرحاضری پر 100 سے زائد اہلکار معطل

میڈیا رپورٹس میں ترجمان پاکستان ایئر لائن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کاشغر کے لیے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لیے ائیر بس طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں.
پی آئی اے کے ترجمان کا آپریشن کی افادیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی جب کہ قومی ایئر لائن کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

Back to top button