اسمبلی میں پاکستان، افواج اور عدلیہ کے خلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر افواجِ پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کی جائے گی،تاہم اگر اپوزیشن لیڈر ذمہ دارانہ اور آئینی دائرے میں رہتےہوئے گفتگو کریں گے تو انہیں ایوان میں اظہارِ خیال کا پورا موقع دیا جاتا رہے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ ان کا مشورہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں آ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ احتجاج پُر امن ہوتو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا،میری ذمہ داری ہےکہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے،صرف ہمسایہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔
سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ جلد نمٹ جائے گا: اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے مشاورت کرتا ہوں،وہ مجھے کسی چیز سے روکتے نہیں،مشاورت کرنا اچھی بات ہے،جتنے زیادہ لوگوں سے مشاورت کریں وہ بہتر ہے۔
