عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر 18 رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے بین عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیر توانائی، وزیر مملکت خزانہ، مختلف وزارتوں کے سیکرٹریز کے ساتھ ساتھ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں غیر معمولی اضافہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گی اور تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔

اس کے علاوہ، کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی تجزیہ کرے گی۔

Back to top button