تربیلا ڈیم کےسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سپل ویز کھول دیے گئے، جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، سپل ویز کھلنے کے بعد دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، اور اس کی مقدار 2 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتی ہے۔

انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی، خاص طور پر دریائے سندھ کے کنارے آباد افراد، ماہی گیروں اور مویشی پالنے والوں کو خبردار رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

بارشوں کا سلسہ جاری رہنے کا امکان ، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

 

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

Back to top button