پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کیلئے فائدہ مند قرار

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں پر تھوڑا سا دارچینی پاؤڈر چھڑکنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پھل قدرتی طور پر سادہ شکر پر مشتمل ہوتے ہیں جو جلدی خون میں شامل ہو کر تیزی سے شوگر بڑھا سکتے ہیں تاہم دارچینی شامل کرنے سے گلوکوز خلیوں میں بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے جس کے نتیجے میں شوگر لیول کا اچانک بڑھنا کم ہو جاتا ہے۔

ماہرِ غذائیت دیپشیکھا جین کے مطابق دارچینی میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو ہاضمے کے لیے مفید ہیں۔

دارچینی خراب کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔

دارچینی میں موجود اجزاء جسم کو سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس سے بچاتے ہیں۔

دارچینی بغیر اضافی کیلوریز کے سیب، کیلے اور بیریز جیسے پھلوں میں قدرتی مٹھاس بڑھا دیتی کے۔

 

Back to top button