اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان،باکسرمحمد علی50عظیم ایتھلیٹس میں شامل

آسٹریلوی اخبار نے تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں فخر پاکستان اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اورباکسر محمدعلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔جہانگیر خان کا 50 ایتھلیٹس کی فہرست میں 25 واں نمبر ہے جبکہ باکسر محمد علی کا پانچواں نمبر ہے۔

50 عظیم ترین پلیئرز کی فہرست میں باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کا پہلا نمبر،یوسین بولٹ دوسرے اور سرینا ولیمز اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلوی صحافیوں کی مرتب کردہ فہرست میں ڈان بریڈمین کا چوتھا نمبر ہے۔

یہ فہرست سڈنی مارننگ ہیرلڈ کے اسپورٹس صحافیوں کی آرا پر بنائی گئی ہے۔ آسٹریلوی اخبار نے کہا ہے کہ جہانگیر خان اپنے دور کے ناقابل تسخیر کھلاڑی تھے۔ جہانگیر خان مسلسل 10 برٹش اوپن اور 6 ورلڈ ٹائٹل جیت چکے، پانچ سال تک 555 میچوں میں ناقابل شکست رہے۔ فہرست میں شامل بھارت کے واحد کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا 37 واں نمبر ہے۔ لیونل میسی، راجر فیڈرر، ٹائیگر ووڈز، سیمون بائیلز اور مائیکل فیلپس بھی فہرست میں  شامل ہیں۔

Back to top button