سری لنکانےپاکستان کوشکست دیدی ،ٹی20سیریز1-1سےبرابر

ٹی 20سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے کر ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت لیے 161 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ٹاس جیت کرر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ 12 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم 161رنزہدف کے تعاقب میں 8وکٹوں کے نقصان پر146رنزبناسکی ۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ’ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ میچ مختصر ہے، اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔‘
پاکستان کی جانب سے پہلے بولنگ کے فیصلے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو آغاز ہی میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اوپنر پاتھم نسنکا پہلی ہی اوور میں نسیم شاہ کا شکار ہو کر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
کمیل مشارا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 8 گیندوں پر 20 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم وہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت اسکور 1.5 اوورز میں 22 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔
اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا اور کشل مینڈس نے اننگز کو سنبھالا اور 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو 5ویں اوور میں 50 رنز سے آگے پہنچایا۔ دھننجیا ڈی سلوا 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر چھٹے اوور کی پہلی گیند پر محمد نواز کا شکار بنے، اسکور 54 پر 3 وکٹیں ہو گئیں۔
کشل مینڈس کو چرِیتھ اسلانکا کی اچھی سپورٹ حاصل رہی اور دونوں نے مل کر نویں اوور میں ٹیم کا مجموعہ 100 رنز سے آگے پہنچایا۔ تاہم محمد وسیم جونیئر نے کسل مینڈس کو 16 گیندوں پر 30 رنز پر آؤٹ کر کے 46 رنز کی شراکت توڑ دی۔
اس کے بعد فہیم اشرف نے چرِیتھ اسالنکا کو 13 گیندوں پر 21 رنز پر آؤٹ کر دیا، یوں 9.1 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 102 رنز پر 5 وکٹیں ہو گیا۔
کپتان داسن شناکا اور جینتھ لیانگے نے آخری اوورز میں تیز رفتاری سے رنز جوڑے۔ داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے شامل تھے، تاہم وہ محمد وسیم جونیئر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
جینتھ لیانگے 8 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ وانیندو ہسرنگا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
