آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے ہوچکا : وزیر خزانہ اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھاکہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے،مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے،پائیدار ترقی کےلیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں،مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھناہے،آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے، آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے،حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا،پانڈا بانڈ کا جلد اجراء کرنے جارہے ہیں،ہم سب ’’پاکستان فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے کو آگے لےکر چل رہے ہیں۔
