سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ کی شرعی عدالت نے سود کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کر دیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں، اپیلوں کی واپسی کے لیے متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

فیس بک کا ٹوئیٹر کو ٹکر دینے کیلئے نئے پلیٹ فارم پر کام کا آغاز

Back to top button