سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 فیصد پر آ گئی

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کےلیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا گیا۔
مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 بیس پوائنٹس کی کمی کر دی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد کی سطح سے کم ہو کر 10.5 فیصد کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کےبعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان کرتےہوئے اسے کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قراردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لارہی ہے،وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکریٹری خزانہ اور ان کی ٹیم پاکستان کی معاشی ترقی کےلیے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔
