شرح سود10.5فیصدبرقرار،سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

سٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ شرح سود10.5فیصدبرقرار رہے گی۔
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔
