سٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 

 

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد پر برقرار رہےگی،تاہم جون میں افراط زر بلند سطح پر جاسکتا ہے۔حکومتی پالیسیوں کی بدولت درآمدات میں کمی ہو رہی ہے،جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔

جمیل احمد نے بینکوں کی نقد رقوم جمع کروانے کی شرح میں ایک فیصد کم کر کے 5 فیصد مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 

 

Back to top button