سٹیٹ بینک کایکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے نتیجے میں تمام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان یکم جنوری 2026 کو بینک تعطیل کے باعث عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخ پر تمام بینک، ترقیاتی و مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک عوام کے ساتھ لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ بینکوں، ترقیاتی و مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔
