وزیرداخلہ کی زیر صدارت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے اقدامات شروع، اعلیٰ سطح کی کمیٹی فعال

پاکستان کوہارڈ اسٹیٹ بنانےکے حوالےسے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے۔

ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت پورے وفاقی اورصوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی پورے پاکستان کے لیے فعال کر دی گئی ہے، کمیٹی افغان شہریوں کی وطن واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کےخاتمے اور سعودی عرب جانےوالے پاکستانی فقیروں کا خاتمہ کرے گی۔

15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کریں گے،کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے ہوم سیکریٹریز شامل ہیں۔

ایوان صدر میں یتیم بچوں کیلئےافطار ڈنر، کمپیوٹر ٹیب تقسیم

 

کمیٹی میں چاروں صوبوں کےچیف سیکریٹریز، حساس اداروں کے نمائندےشامل ہیں،تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کےعمل کی نگرانی کرے گی، غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لےگی،سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی۔

کمیٹی صوبائی سطح پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی تمام معاملات میں نقائص کی نشاندہی کرکے سفارشارت مرتب کرے گی۔

ایف بی آرنےغیر قانونی پیٹرول کی فروخت پرکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Back to top button