اسٹاک ایکس چینج تاریخی بلندیوں پر، 91 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس میں روزانہ کی بنیاد پر نئی سطح عبور کر رہا ہے۔
اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 961 پوائنٹس اضافے سےتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
مارکیٹ میں گزشتہ ہفتےسے جاری تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار رہاجس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہو گئی۔
اسٹاک ایکس چینج میں 1045پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہو گیا جس کےنتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 91240 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کےجزوی ضمانت پر پانڈا بانڈز کےممکنہ اجراء، آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالر کی متوقع کلائمیٹ چینج فنانسنگ سہولت ملنےکی امید سمیت معیشت میں بہتری سےمتعلق دیگر حوصلہ افزا پیش رفت سے کاروباری دورانیےمیں نمایاں اضافہ جاری ہے۔
33آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی مد میں9 کھرب79ارب وصولی کاانکشاف
واضح رہےکہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سےزائد پوائنٹس اضافے کےبعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا۔