اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس ) پر اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی بڑھنےکے منفی اسٹاک مارکیٹ سے اسٹاک مارکیٹ ’ کریش ’کرگئی، منگل کو کاروبار کےاختتامی لمحات میں کےایس ای 100 انڈیکس میں 3800 پوائنتس کی کمی ریکارڈکی گئی۔

منگل کوسیاسی کشیدگی کےدوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔جس کےنتیجے میں ایک موقع پر 100 انڈیکس 97361 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآگیا، بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی ۔

 

سولر پینلز کی طلب میں کمی کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

صبح 11 بج کر 15 منٹ پرکےایس ای 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس یا 1.68 فیصد اضافےسے 99722.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تاہم دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2281 پوائنٹس یا 2.33 فیصد کی کمی سے 95797.90 پوائنٹس پر آگیا۔

بعدازاں مزید فروخت کے دباؤ سے 100 انڈیکس سیشن کے اختتام پر 95,500 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2,908.69 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95,171.09 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کےاختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی سے 94200 کی سطح پر دیکھا گیا۔ یاد رہےکہ پیرکےروز بینکنگ سیکٹرمیں زبردست سرمایہ کاری کی وجہ سےبینچ مارک کےایس ای 100 انڈیکس 281.55 پوائنٹس اضافے سے 98 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا تھا۔

Back to top button